خبرنامہ

پاکستان بمقالہ نیوزی لینڈ: دوسرا ٹیسٹ 25 نومبر سے شروع

ہیملٹن (ملت + اے پی پی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 25 سے 29 نومبر تک ہیملٹن میں کھیلا جائے گا۔ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بلیک کیپس نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔ مصباح الحق کے سسر فوت ہوگئے تھے جس کی وجہ سے مصباح الحق ان دنوں پاکستان میں ہیں تاہم انکی غیر موجودگی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی قیادت اظہر علی کرینگے جبکہ میزبان ٹیم کی قیادت کین ولیمسن کرینگے۔ پاکستانی ٹیسٹ سکواڈ میں اظہر علی(کپتان) دیگر کھلاڑیوں میں سمیع اسلم، شرجیل خان، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد نواز، محمد عامر، وہاب ریاض، راحت علی، سہیل خان، اور عمران خان سینئر شامل ہیں ۔