پاکستان:(اے پی پی)پاکستان بیس بال ٹیم بیس بال ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائر فور میں شرکت کے لئے امریکہ روانہ ہو گئی ہے ۔ بیس بال ورلڈ کپ کوالیفائر فور 22 سے 25 ستمبر تک نیویارک میں کھیلا جا ئے گا ۔ پاکستان بیس بال ٹیم پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت کر رہی ہے جہاں اس کا مقابلہ برازیل ، برطانیہ اور اسرائیل سے ہو گا ۔ پاکستان بیس بال ٹیم براستہ دوہا نیویارک روانہ ہو ئی ہے ۔ ٹیم مینجمنٹ پر امید ہے کہ ایونٹ میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والی ٹیم توقعات پر پورا اترے گی ۔