خبرنامہ

پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس تیار

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپرلیگ کے فائنل کیلئے شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس تیار کرلی گئی،شٹل سروس 36بسوں کے ذریعے چلائی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل میچ کیلئے شائقین کو پارکنگ سے اسٹیڈیم لانے کیلئے شٹل سروس تیار کرلی گئی ہے،شٹل سروس 36بسوں کے ذریعے چلائی جائے گی۔شائقین کرکٹ کی رہنمائی کیلئے بسوں پر انکلوژر اور گیٹ نمبر درج ہوگا،فضل محمود،کاردار اور نذر محمد گیٹ بزرگ شہریوں کیلئے مختص کیے گئے ہیں جبکہ خصوصی افراد کا داخلہ ماجد گیٹ سے ہوگا۔۔۔۔(خ م)