خبرنامہ

پاکستان سپر لیگ میں (کل) 2میچز کھیلے جائیں گئے

دبئی (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)میں (آج)جمعہ کو 2میچز کھیلے جائیں گئے،پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز جبکہ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل دوسرے ایڈیشن میں (آج)جمعہ کو 2میچز کھیلے جائیں گے۔پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی کپتانی سرفراز احمد کریں گے جبکہ دیگر نامور کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن ،احمد شہزاد،کارلوس بیرتھ ویٹ،انور علی اور عمل گل شامل میں جبکہ لاہور قلندرز کی کپتانی بریڈن میکولم کریں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں سنیل نا رئن،عمر اکمل ،سہیل تنویر،ڈیرن برائیو شامل ہیں۔ دوسرے میچ میں کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔کراچی کنگز کی کپتانی کمار سنگا کارا اور پشاور ذلمی کی کپتانی ڈیرن سمی کریں گے۔