خبرنامہ

پاکستان سے سیریز، کیریبیئن ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائے گی

دبئی:(اے پی پی) دبئی اسپورٹس سٹی رواں ماہ دو میگا ٹوئنٹی 20 میچز کی میزبانی پر خوشی سے پھولے نہیں سما رہا، 23 اور 24 ستمبر کو اسی وینیوپر پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ایک دوسرے سے مختصر ترین فارمیٹ میں نبرد آزما ہوں گی۔ ورلڈ چیمپئن کیریبیئن ٹیم 15 ستمبر کو دبئی پہنچ جائے گی، اس کے پہلے آنے کا واحد مقصد دبئی اسپورٹس سٹی میں قائم آئی سی سی اکیڈمی کی ورلڈ کلاس سہولیات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خود کو سیریز کے لیے تیار کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم اس کے دو دن بعد یہاں آئے گی۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی مقامی ابھرتے ہوئے کرکٹرز سے ملاقات بھی کریں گے، ویسٹ انڈین ٹیم دبئی میں ہی 20 ستمبر کو ایک وارم اپ ٹی20 میچ بھی کھیلے گی۔