پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیسرا بڑا اسکور 201 بنا لیا
آکلینڈ:(ملت آن لائن) آکلینڈ میں پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ حاصل کر لیا۔
پاکستان نے اپنی ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا تیسرا بڑا مجموعہ حاصل کر لیا تاہم اس سے قبل گرین شرٹس نے آسٹریلیا کیخلاف 214کا ٹوٹل جوڑنے کے بعد انگلینڈ کے مقابل بھی اتنے ہی رنز بنائے تھے، مجموعی طور پر ٹی ٹوئنٹی کی 13سالہ تاریخ میں یہ 43واں موقع تھا کہ کسی ٹیم نے 200یا اس سے زائد رنز بنائے جب کہ صرف 6ٹیمیں یہ ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہوسکی ہیں۔ واضح رہے کہ آکلینڈ میں کیویز نے ٹارگٹ کا کامیاب تعاقب کرتے ہوئے سب سے زیادہ 160رنز 2012میں زمبابوے کیخلاف بنائے تھے۔