ویتنام:(ملت+اے پی پی) ایشئن بیچ گیمز میں ہونے والی ایشین کبڈی چیمپئن شپ میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دے کر سونے کا تمغہ اپنے نام کرلیا۔ ویتنام میں جاری ایشئن بیچ گیمز میں کبڈی کے مقابلے میں پاکستان نے بھارت کو فائنل میں شکست دیکر سونے کا تمغہ جیت لیا، پاکستان نے بھارت کو 28 کے مقابلے میں 30 پوائنٹس سے شکست دی۔ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے کوریا کو 30 کے مقابلےمیں 35 پوائنس سےشکست دی تھی۔ جوجٹسو ایونٹ میں پاکستان نے دو مزید میڈلز جیت لیے اور 56 کلوگرام میں جہانزیب رشید نے کانسی کا میڈل جب کہ 70 کلوگرام میں بینش خان نے بھی کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔