خبرنامہ

پاکستان نے نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھین لی

دبئی: (ملت آن لائن) پاکستانی ٹیم انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی تازہ ترین ٹی ٹونٹی ٹیم رینکنگ میں ایک درجہ ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہو گئی۔ گرین شرٹس نے نیوزی لینڈ سے ٹاپ پوزیشن چھینی ہے۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹونٹی میچ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیم رینکنگ جاری کر دی، پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں کیویز کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم ایک درجے ترقی کے ساتھ پہلے نمبر پر پہنچ گئی۔ نیوزی لینڈ تنزلی کے بعد دوسرے نمبر پر چلی گئی، ویسٹ انڈیز تیسرے، انگلینڈ چوتھے اور بھارت کا پانچواں نمبر برقرار ہے۔