پاکستان:(ملت+اے پی پی) ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے جبکہ ویسٹ انڈین کپتان کارلوس بریتھ ویٹ نے کہا کہ کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی خطرناک ٹیم ہے- پاکستانی کپتان سرفراز احمد جیت کے لیے پرعزم ہے، ان کا کہنا ہے کہ کوشش ہے اچھا کھیلیں گے، اچھا کھلیں گے تو ہی جیتیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھرپور تیار ی کی ہے تاکہ انگلینڈ سے شروع ہونے والا جیت کا سفر جاری رکھیں گے۔ ادھر ویسٹ انڈین کپتان پاکستان ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی خطرناک ٹیم ہے۔پاکستان کا ہر کھلاڑی ہی اچھا ہے، میچ کو آسان نہیں لیں گے، دونوں ٹیمیں ناقابل اعتبار ہیں ، اچھا مقابلہ ہوگا۔