خبرنامہ

پاکستان ٹیم کوایک اوردھچکا

پاکستان:(ملت+اے پی پی) کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا لگ گیا ہے، نائب کپتان سرفراز احمد والدہ کی علالت کے باعث وطن واپس آ رہے ہیں۔ کرکٹرکے قریبی ذرائع کے مطابق سرفرازکی والدہ کواتوارکے روزکراچی کے نجی اسپتال میں پتے کی سرجری کیلئے داخل کیا گیا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑگئی اوروہ تاحال اسپتال میں زیرعلاج ہیں جس کے باعث قومی ون ڈے ٹیم کے نائب کپتان اوروکٹ کیپرسرفراز احمد آسٹریلیا سے وطن واپس آ رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزنے کہا ہے کہ اگر ان کی طبیعت شام تک بہتر نہ ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹرپرمنتقل کردیا جائے گا۔ گزشتہ روزقومی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عرفان کو والدہ کے انتقال کے باعث وطن واپس آنا پڑا تھا۔