پاکستان کرکٹ بورڈ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
لاہور:(ملت آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں تفریح اور ڈومیسٹک کرکٹ کے نام پر کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ میں انٹرٹینمنٹ اور ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر کروڑوں کی خرد برد کا انکشاف ہوا ہے۔ مختلف نیشنل اور انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن کی آمد و رفت پر 1 کروڑ 43 لاکھ 65 ہزار روپے خرچ کیے گئے۔ مختلف ٹورنامنٹ میں میڈیا پرسن اور دیگر افراد کو 48 لاکھ 36 ہزار روپے کی ریفریشمنٹ کروائی گئی۔ چیرمین کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کے مہمانوں، کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ اور سیکورٹی اسٹاف کی انٹرٹینمنٹ پر 20 لاکھ 33 ہزار روپے خرچ کر دیے گئے۔ لگژری ہوٹلز میں میٹنگ پر 29 لاکھ 95 ہزار روپے اڑا دیے گیے جب کہ ڈومیسٹک کرکٹ کی ری اسٹرکچرنگ کے نام پر 2 کروڑ 90 لاکھ 87 ہزار پھونک دیے گئے۔