خبرنامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے سڈنی میں ڈیرے ڈال دیئے

سڈنی: (ملت+اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیا کے خلاف چوتھا ون ڈے میچ کھیلنے کیلئے سڈنی پہنچ گئی۔ گرین شرٹس سیریز میں 2-1 سے خسارے کے بعد سڈنی میں بھرپور فائٹ بیک کرتے ہوئے سیریز برابر کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔ مہمان کیمپ میں کپتان اظہر علی کی فٹنس کے حوالے سے تشویش موجود ہے، اوپنر ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے دوسرا اور تیسرا میچ نہیں کھیل پائے تھے، ان کی جگہ لینے والے اسد شفیق بھی ناکام رہے تھے۔ آسٹریلیا کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل ہے۔ سیریز کا چوتھا میچ اتوار کو سڈنی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 26 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائے گا۔