خبرنامہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

سینٹ جانز:(ملت+اے پی پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا۔ قومی ٹیم مارچ میں کریبیئنز کے دیس جائے گی جہاں وہ 31 مارچ سے 14 مئی تک میزبان ٹیم کیساتھ 3 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 2 ٹوئنٹی 20 میچز کھیلے گی۔ ٹرینیڈاڈ کے شہر پورٹ آف سپین میں 31 مارچ کو پہلا اور 2 اپریل کو ٹوئنٹی 20 میچ ہو گا۔ ون ڈے سیریز کے میچز 7، 9 اور 11 اپریل کو گیانا نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔ 22 اپریل سے سبینا پارک جمیکا میں پہلا ٹیسٹ شروع ہو گا۔ دوسرا میچ 30اپریل کو کنسنگٹن اوول جب کہ تیسرا میچ 10 مئی کو ونڈسر پارک میں کھیلا جائے گا۔