خبرنامہ

پاکستان کلین سوئپ سے بھی رینکنگ میں ترقی نہیں کرپائے گا

پاکستان کلین سوئپ سے بھی رینکنگ میں ترقی نہیں کرپائے گا

دبئی:(ملت آن لائن) پاکستان نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ون ڈے میچز کی سیریز میں کلین سوئپ سے بھی رینکنگ میں ترقی نہیں کرپائے گا۔

اس وقت چھٹے نمبر پر موجود گرین شرٹس اور پانچویں پوزیشن کے حامل کیویز کے درمیان 13 پوائنٹس کا فرق ہے تاہم اگر مہمان ٹیم کلین سوئپ کرے تو ان کا میزبان سے فاصلہ صرف 2 پوائنٹس رہ جائے گا جب کہ نیوزی لینڈ کے تمام میچز جیتنے سے دونوں میں فاصلہ 19 پوائنٹس تک بڑھ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پلیئرز میں حسن علی ٹاپ بولر کی حیثیت سے اپنے سفر کا آغاز کریں گے، ان کے پاس پوزیشن کو مضبوط بنانے کا موقع موجود ہے، بیٹنگ میں چوتھے نمبر پر موجود بابر اعظم کے پاس بھی رینکنگ چارٹ میں ٹاپ کی جانب سفر کرنے کا چانس ہوگا۔