خبرنامہ

پاکستان گذشتہ 25سے30سے سال تک مشکلات میں گھرا رہا ہے: شاہد آفریدی

کراچی (ملت + آئی این پی) قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نئے سال کے آغاز پر اپنے مداحوں کیلئے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان گذشتہ 25سے30سے سال تک مشکلات میں گھرا رہا ہے تاہم ہم نے بہت سی قربانیاں دی ہیں،اب وقت قربانیاں دینے کے بجائے ترقی اور کامیابی حاصل کرنے کا ہے،ملک کی ترقی اور کامیابی غریب عوام کو اوپر لانے سے ممکن ہے،اس بار غریبوں پر زیادہ توجہ دینے کی ضرور ت ہے۔انہوں نے کہاکہ 2016میں امن و قومی سلامتی کے حوالے سے بہت بہتری آئی جس کیلئے وزیراعظم اور سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف مبارکباد کے مستحق ہیں ہم سب کی دعائیں ہیں کہ نئے سپہ سالار جنر ل قمر جاوید باجوہ اس سفر کو جاری رکھیں گے۔سابق ٹی ٹونٹی کپتان نے کہاکہ دشمن ہمیں غلط پیغام کی کوشش کرتے ہیں تاہم عوام سمجھدار اور دوست اور دشمن میں تمیز کرسکتے ہیں۔