سڈنی (ملت + آئی این پی) پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 50دن رہ گئے ۔ کرکٹ آسٹریلیا نے اس تاریخی میچ کیلیے تقریب کا اہتمام کیا اور برسبین، گابا میں دو نئے اسٹینڈز بھی متعارف کرائے گئے ۔پول ڈیک شائقین کرکٹ کو میچ کی تفریح کے ساتھ ساتھ گرمی بھگانے کیلئے سوئمنگ کا موقع بھی فراہم کرے گا۔کرکٹ آسٹریلیا نے برسبین کے سینڈی پوائنٹ پر پچاس روزہ کاونٹ ڈاون تقریب کا اہتمام کیا،تقریب کی مہمان خصوصی اولمپین گولڈ میڈلسٹ سوئمر اسٹیفنی رائس تھیں، انہوں نے سینڈی پوائنٹ پر کرکٹ بھی کھیلی ۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ڈے نائٹ ٹیسٹ برسبین گابا میں 15 دسمبر سے کھیلا جائے گا ۔ انتظامیہ تاریخی ٹیسٹ کے پانچوں دن ہاوس فل کے لیے پر امید ہے ۔