خبرنامہ

پاک بھارت ٹاکرا 4 جون کو

لاہور: (اے پی پی) آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی کا پرومو جاری کر دیا ، ٹورنامنٹ آئندہ سال یکم سے 18جون تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے 8 ویں چیمپئنز ٹرافی کا پرومو جاری کر دیا ۔ آٹھ ٹیموں کے ایونٹ میں ویسٹ انڈیز شریک نہیں ، بنگلہ دیش پہلی بار ٹورنامنٹ کھیلے گا ۔ گروپ اے میں آسٹریلیا ، انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، بنگلہ دیش کی ٹیمیں شامل ہیں ۔ جبکہ پول بی پاکستان ، بھارت ، جنوبی افریقہ اورسری لنکا پر مشتمل ہے ۔ پاکستان اپنا پہلا میچ 4 جون کو روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا ۔ آسٹریلیا اور بھارت دودو بار چیمپئنز ٹرافی جیت چکے جبکہ پاکستان ابھی تک ٹائٹل جیتنے سے محروم ہے ۔