پاک فوج نے انٹرنیشنل پولوٹورنامنٹ میں بھارت کو ہرادیا،آئی ایس پی آر
راولپنڈی:(ملت آن لائن) بین الاقوامی پولو ٹورنامنٹ میں پاک فوج نے بھارتی ٹیم کو 3.5 گول کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دے دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نائجیریا میں جاری آرمڈ فورسز بین الاقوامی پولو ٹورنامنٹ میں پاک آرمی نے بھارتی ٹیم کو شکست دے دی ہے، پاک فوج نے حریف ٹیم کو 3.5 گول کے مقابلے میں 15 گول سے شکست دی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائجیریا میں جاری آرمڈ فورسز بین الاقوامی پولو ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے علاوہ مصر، نائیجریا اور امریکا کی ٹیمیں بھی شریک ہیں۔