پرتھ(ملت + آئی این پی) آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے مابین پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 242رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک84،ٹیمبا باوما51،ڈیوپلیسز37 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4،جوش ہیزل ووڈ3،ناتھن لیون نے 2 اور سڈل نے 1وکٹ حاصل کی،جواب میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 105رنز بنا لیے،آسٹریلیا کے ڈیورڈ وارنر 73 اور شن مارش 29رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید137رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا جنوبی افریقہ کے مابین تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،جنوبی افریقہ کی جانب سب پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کارگر ثابت نہ ہوسکا اور جنوبی افریقہ کی پہلی پانچ وکٹیں محض 81رنز پر گر گئیں،ہاشم آملہ اور سٹیفن کوک بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ ڈین ایلگر 12،جے پی ڈومنی11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ٹیسٹ کے پہلے روز جنوبی افریقہ پہلی اننگز میں 242رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا،جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈی کوک84،ٹیمبا باوما51،ڈیوپلیسز37 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہے،آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4،جوش ہیزل ووڈ3،ناتھن لیون نے 2 اور سڈل نے 1وکٹ حاصل کی،جواب میں آسٹریلیا نے بغیر کسی نقصان کے 105رنز بنا لیے،آسٹریلیا کے ڈیورڈ وارنر 73 اور شن مارش 29رنز بنا کر ناقابل شکست ہیں،آسٹریلیا کو جنوبی افریقا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید137رنز درکار ہیں جبکہ اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔