خبرنامہ

پریمیئر لیگ: کل سے دوبارہ شروع

ڈھاکہ (ملت + اے پی پی) بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں دو دن آرام کے بعد (کل) جمعہ کو مزید دو میچ کھیلے جائینگے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے اور لیگ میں (کل) پہلا میچ رنگپور رائیڈرز اور راجشاہی کنگز کی ٹیموں کے درمیان شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں کھیلا جائیگا جبکہ دوسرے میچ میں باریسال بلز اور کھلنا ٹائٹنز کی ٹیمیں شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم، میر پور میں آمنے سامنے ہونگی۔ واضح رہے کہ لیگ کا فائنل میچ 9 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔