خبرنامہ

پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی کاپوری ٹیم کو عمرہ کروانے کا اعلان

لاہور (ملت + آئی این پی) سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے جیت کی خوشی میں پوری ٹیم کو شکرانے کے طور پر عمرہ کرانے کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز جاوید آفریدی نے سیمی کے سرمنڈوانے کے دعوے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا دراصل میں نے ٹیم کی جیت کی صورت میں عمرہ کر کے گنجا ہونے کا ذکر کیا تھا جس پر سیمی کو صرف شیو والی بات سمجھ آئی اور انہوں نے وعدہ کر لیا۔