خبرنامہ

پولینڈ کی ہیمر تھرو اولمپک چیمپئن انیتا نے اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا

وارسا (اے پی پی) پولینڈ کی ہیمرتھرو اولمپک چیمپئن انیتا ولوڈرزیک نے وارسا میموریل میں اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ ڈالا، انہوں نے 82.98 میٹر تھرو پھینک کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا،

انہوں نے رواں ماہ برازیل میں منعقدہ ریو اولمپکس گیمز میں ویمنز ہیمرتھرو ایونٹ میں 82.29 میٹر تھرو پھینک کر عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔ 31 سالہ انیتا تاریخ کی وہ واحد خاتون ہیں جنہیں 80 میٹر سے زائد تک کا تھرو پھینکنے کا عالمی اعزاز حاصل ہے اور انہوں نے گیارہ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے رکھا ہے۔