خبرنامہ

پہلا ون ڈے:پاکستان کو جیت کیلئے 269رنز کا ہدف

پہلے:(ملت+اے پی پی) ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے269رنز کا ہدف دیا ہے،میزبان ٹیم کے بیٹسمین میتھیوویڈ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے شاندار100رنز بنائے۔ برسبین میں کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، اسے جلد ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عامر نے اپنے تیسرے اوور میںڈیوڈ وارنر اور کپتان اسمتھ کو آؤٹ کردیا، اس وقت ٹیم کا اسکور صرف 13رنز تھا۔ کرس لائین 16رنز بناکر حسن علی کی گیند پر وکٹ کیپر رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔مچل مارش 4رنز پرعماد وسیم کا شکار بنے،صرف 78رنز پر آسٹریلیا کی آدھی ٹیم آؤٹ ہوچکی تھی ۔ گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ نے چھٹی وکٹ کی شراکت میں82رنز بناکر ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالا،اس دوران میکسویل نے اپنے مخصوص انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے 45گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے نصف سنچری مکمل کی، وہ 60رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ کومنس 15اور اسٹارک 10رنز بناکر آؤٹ ہوئے، میتھیو ویڈذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 2چھکوں اور 6چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 100رنز بنائے۔یہ ایک روزہ میچوں میں ان کی پہلی سنچری ہے۔ یوں آسٹریلیا نے مقررہ پچاس اوورز میں9 وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنالئے۔ پاکستان کی طرف سےحسن علی نے تین، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو، دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔