پہلا:(ملت+اے پی پی) پہلا T20:کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا ٹاکرا ہوگاچوکوں چھکوں کی برسات ہوگی ، ایکشن کا طوفان آئے گا ،پہلے ٹی ٹوئنٹی میں کل پاکستان اور ویسٹ انڈیز کا سامنا ہوگا۔ جیت کا سفر جاری رکھنے کےلیے شاہینوں نے جم کر پریکٹس کی ہے۔ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغازکل سے دبئی میں ہوگا۔ٹرافی کی کی تقریب رونمائی آج ہوگی۔ ایک طرف دو بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز جو کرس گیل اور اور ڈیرن سیمی کی غیر موجودگی میں بھی مضبوط ترین ٹیم ہے،ڈیوائن براوو،کائرن پولارڈ،مارلن سمیئول اور کپتان کارلوس بریتھ ویٹ جیسے ہٹر موجود ہیں ۔ پاکستان کی ینگ ٹیم نئے قائد سرفراز احمد کی قیادت میں بہترین فارم میں ہے جس نے انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو یکطرفہ مقابلے میں زیر کیا ۔ پاکستانی اسکواڈ میں عمر اکمل کی واپسی ہوئی ہےجبکہ محمد عامر کو آرام دیا جاسکتا ہے۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق کل رات نو بجے کھیلا جائےگا۔