خبرنامہ

پی ایس ایل،کئی آن لائن ٹکٹ کینسل کر دئیے گئے

لاہور (ملت + آئی این پی) پی ایس ایل فائنل کے آن لائن بک کرائے گئے کئی ٹکٹ کینسل ہوگئے جبکہ پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بلیک میں بیچنے والے شخص کو بھی گرفتارکرلیا گیا۔ ابھی کرکٹ شائقین نے خواب بھی نہ دیکھے تھے، کہ آنکھ کھل گئی، آن لائن بکنگ کرانے والوں کے پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ کینسل ہونے لگے۔ یہ دعویٰ کیا ہے، ان شائقین کرکٹ نے، جن کے ٹکٹ کینسل ہوگئے، انہیں یہ پریشانی بھی ہے کہ ایئر ٹکٹ بھی بک کرالیے تھے، اب ایئرٹکٹ بھی کینسل کرانے ہیں اور نقصان بھی بھگتنا ہے۔ ادھر لاہور میں پی ایس ایل فائنل کے ٹکٹ بلیک میں فروخت کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا، ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزم سے 5سو روپے والے چار ٹکٹ بھی بر آمد ہوئے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عمر وقاص آن لائن ٹکٹ خرید کر گلبرگ کے علاقے میں بلیک میں فروخت کررہا تھا۔