خبرنامہ

پی ایس ایل سپاٹ فکسنگ ،ناصر جمشید تک رسائی کا معاملہ پھر لٹک گیا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کے اہم کردار ناصر جمشید تک رسائی کا معاملہ ایک بارپھر لٹک گیا ، بیان کے لیے اینٹی کرپشن یونٹ کی انگلینڈ روانگی اب تک طے نہ ہوسکی۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے رابطے میں ہے ،ناصر جمشید کے بیان کے بعد ہی اسپاٹ فکسنگ معاملے کی گتھی سلجھ سکے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ناصر جمشید کو برطانیہ میں نیشنل کرائم ایجنسی کی تحقیقات کا سامنا ہے ،پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ اور جی ایم لیگل پر مشتمل ٹیم کی انگلینڈ روانگی کی حتمی تاریخ تاحال طے نہ ہوسکی۔