خبرنامہ

پی ایس ایل فائنل کیلئے شیخ رشید نے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا

لاہور (ملت + آئی این پی) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل) کا فائنل دیکھنے کیلئے جہاں کرکٹ شائقین مشکلات کے باوجود ٹکٹ کے حصول کے لئے کوشاں ہیں وہیں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی کسی سے پیچھے نہیں اور انہوں نے بھی پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا فائنل دیکھنے کے لئے شیخ رشید نے 500 روپے والا ٹکٹ حاصل کر لیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ عام عوام کے ساتھ بیٹھ کر ہی پی ایس ایل کا فائنل دیکھوں گا اور سیٹیاں مار کر میچ کو خوب محظوظ کروں گا۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل دیکھنے کے لئے شائقین کی بڑی تعداد ٹکٹوں کے حصول کے لئے بینکوں کے باہر لمبی قطاریں لگائے کھڑی ہے اور جن افراد نے ٹکٹ حاصل کر لیا ہے ان کی خوشی کا تو ٹھکانہ ہی نہیں ہے۔