خبرنامہ

پی ایس ایل فائنل کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں

لاہور (ملت + آئی این پی) محکمہ موسمیات نے کرکٹ کے دیوانوں کو خوشی کی خبر سنا دی‘ پی ایس ایل کے فائنل کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کرکٹ شائقین کو خوشی کی خبر سنا دی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پی ایس ایل کے فائنل کے دوران لاہور میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ (آج) اتوار کو لاہور کا موسم صاف ہو گا اور شام میں خوشگوار ہو جائے گا۔