لاہور۔(ملت آن لائن) پاکستان سپر لیگ فور14فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں منعقد ہوگی جس کے ڈرافٹ کے لیے غیر ملکی پلاٹینم پلیئرز کی لسٹ جاری کردی گئی ہے ۔لسٹ میں نامور غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں جن میں اے بی ڈویلیئر اور اسٹیون اسمتھ پلاٹینم پلیئر کے طور پر ڈرافٹ میں شامل ہوں گے۔ ڈیوائن براوو، کیران پولارڈ بھی اسی فہرست میں شامل ہیں، ڈیوائن براوو گزشتہ برس پشاورزلمی ٹیم میں شامل تھے لیکن انجری کی وجہ سے میچز نہیں کھیل سکے، کرس لین گزشتہ سال انجری کی وجہ سے لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے سے محروم رہے تھے تاہم اس بار وہ بھی ایکشن میں ہوں گے ،لیوک رانچی بھی اس بار ڈائمنڈ کے بجائے پلاٹینم سلیکشن کے لیے دستیاب ہیں، راشد خان پہلی بار ایونٹ کا حصہ بن سکیں گے، تھسارا پریرا، کولن انگرام بھی نئے ڈرافٹ میں فرنچائزز کی توجہ کا مرکز ہوں گے، پی ایس ایل فور کے انعقاد کے لئے پی سی بی کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں ۔