خبرنامہ

پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے

لاہور (ملت + آئی این پی) پی ایس ایل فکسنگ، محمد عرفان منگل کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے ۔ پی سی بی کے ڈائرکٹر میڈیا امجد حسین کے مطابق محمد عرفان پیر کو پی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوں گے جبکہ شازیب حسن منگل کو پیش ہوں گے ۔ اینٹی کرپشن یونٹ دونوں کھلاڑیوں سے سوال جواب کے بعد چارج شیٹ کا فیصلہ کرگے گا ۔دونوں کھلاڑیوں کو ان کے خلاف انکوائری اورثبوت کے حوالے سے جواب دینا پڑے گا اور پی سی بی ان کے خلاف چارج شیٹ تیار کرے گا’۔خالد لطیف اورشرجیل خان کے خلاف ٹریبیونل کی تفتیش اگلے ہفتے متوقع ہے۔