خبرنامہ

پی ایچ ایف ایوارڈ پانے پر ملکی اسٹارز بھی مسرور

پی ایچ ایف ایوارڈ پانے

پی ایچ ایف ایوارڈ پانے پر ملکی اسٹارز بھی مسرور

کراچی:(ملت آن لائن) پی ایچ ایف کی جانب سے ایوارڈز پانے پر ملکی اسٹارز بھی مسرور ہیں۔ سابق قومی کپتان و چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین نے کہا کہ یہ ایوارڈ ملنے پر بہت خوشی ہے، امید ہے کہ عالمی الیون کے کامیاب دورۂ پاکستان کے دور رس اثرات مرتب ہوں گے۔ پی ایچ ایف کی جانب سے ملک میں ہاکی کے استحکام کے لیے کی جانے والی کاشوں کو تقویت ملے گی۔ ایوارڈ پانے والے ایک اور سابق قومی کپتان اولمپئن شہناز شیخ نے کہا کہ یہ پذیرائی خوش کن ہے لیکن میری تمنا ہے کہ میں پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ہاکی کے عالمی افق پر دیکھوں، اس کے لیے پی ایچ ایف کو ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کرنے ہوں گے۔
دنیائے ہاکی میں فلائنگ ہارس کے نام سے معروف سابق قومی کپتان اولمپئن سمیع اللہ خان نے کہا کہ پی ایچ ایف کی مہربانی ہے کہ اس نے اس موقع پر مجھے بھی یاد رکھا، اعزازات سے نوازا جانا مسرت کا باعث بنتا ہے۔ عالمی الیون کی پاکستان آمد اچھا اقدام ہے لیکن ملک میں ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو دوام بخشنے کی ضرورت ہے،گراس روٹ پر تربیت کے ساتھ اکیڈمیز کا قیام ضروری ہے۔ ایوارڈ پانے والے پی ایچ ایف کے سیکریٹری و سابق قومی کپتان شہباز احمد سینئر نے کہا کہ میں اس ایوارڈ کا خواہشمند نہیں تھا لیکن فیڈریشن کے ذمہ داران نے قومی ہاکی کیلیے خدمات پر بطور پذیرائی مجھے نامزد کیا، اگر فیڈریشن کا سیکریٹری نہ بھی ہوتا تو بھی مجھے ایوارڈ ملتا، انھوں نے کہا کہ ہم ملک میں ہاکی کی بحالی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، عالمی الیون کا حصہ بننے اور ہال آف فیم ایوارڈ کیلیے پاکستان آنے والے کھلاڑیوں کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔