پی ایچ ایف نے ورلڈ الیون سے میچز کیلیے 20 رکنی قومی ہاکی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
کراچی:(ملت آن لائن) پی ایچ ایف سلیکشن کمیٹی نے ورلڈ الیون کیخلاف دونوں میچز اور ارجنٹائن کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 20 رکنی قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا۔
ٹیم کا اعلان پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری اولمپین شہباز احمد نے عبدالستار ایدھی ہاکی اسٹیڈیم پر 2 روزہ ٹرائلز کے بعد کیا، انہوں نے بتایا کہ جنید منظور قومی جونیئر اسکواڈ کے کپتان اور رضوان علی ان کے نائب ہونگے جب کہ دیگر منتخب کھلاڑیوں میں وقار یونس اور عادل راؤ (گول کیپرز)، ریحان بٹ، معین شکیل، عدیل لطیف، شاہ زیب خان، غضنفر علی، امجد علی اور ابراہیم (ڈیفینڈرز)، افراز حکیم، عمیر ستار، نوید عالم، اویس ارشد، رانا وحید، احمد مدیم، ایم الیاس، وقار علی اور ذاکر اللہ (فارورڈز) شامل ہیں۔
علاوہ ازیں علی رضا، حماد انجم، مرتضیٰ یعقوب، ذہان بٹ، عمر بلال اور اکمل حسین اسٹینڈ بائی کھلاڑی ہوں گے، اولمپئن قمر ابراہیم ہیڈ کوچ ، کامران اشرف منیجر و کوچ جبکہ عاصم رضوی انالسٹ کی ذمے داری ادا کریں گے۔
واضح رہے کہ قومی جونیئر ٹیم ورلڈ الیون کے خلاف سیریز میں پہلا میچ جمعے کو کراچی میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ اتوارکولاہور میں شیڈول ہے، قبل ازیں چیف سلیکٹر اولمپئن اصلاح الدین کی زیر نگرانی قومی سلیکٹرز نے جونیئر تربیتی کیمپ میں شامل38کھلاڑیوں کی اہلیت کو بدھ کو دوسرے روز بھی آزمایا، بعد ازاں باہمی مشاورت سے ٹیم منتخب کی گئی، قومی ہاکی ٹیم کے کوچ اولمپئن حسن سردار نے بھی یہ ٹرائلز دیکھے۔