خبرنامہ

پی سی بی نے خالد لطیف اور شرجیل خان کیخلاف ثبوت ٹربیونل کو دیدیئے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں معطل کرکٹرز خالد لطیف اور شرجیل خان پر لگائے گئے الزامات اور شواہد کی تفصیلات ٹربیونل کو پیش کر دی ہیں۔پی سی بی کی جانب سے شواہد جمع کروانے کے بعد اب شرجیل خان اور خالد لطیف کو اس حوالے سے 5 مئی تک اپنا جواب جمع کروانا ہو گا جس کے بعد جسٹس (ر) اصغر حیدر، سابق چیئرمین پی سی بی توقیر ضیاء اور سابق کپتان وسیم باری پر مشتمل ٹربیونل 19 مئی سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنائے گا۔