خبرنامہ

پی سی بی نے ہارون رشید کو باضابطہ طورپر بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )نے ہارون رشید کو باضابطہ طورپر بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیاہے۔پی سی بی کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق باضابطہ طورپر بورڈ کا ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز مقرر کردیا گیاہے، ہارون رشید کی تقرری طریقہ کارکو فالو کرتے ہوئے کی گئی ہے جس میں اْمیدواروں کے انٹرویوز بھی کئے گئے تھے۔ہارون رشید نے اپنی ذمہ داری سنبھال لی ہیں۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ریٹائرمنٹ کے بعد مصباح الحق کو ڈائریکٹر کرکٹ بنانے کا غور کررہاہے۔