خبرنامہ

پی سی بی کی محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش

لاہور(ملت + آئی این پی) پاکستان کر کٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق بلے باز محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کر دی ہے،بورڈ اور سابق کپتان کے ساتھ معاملات طے پاگئے ہیں، ایک سال کا معاہدہ کیا جائے گا، چند روز میں ذمہ داریاں سنبھال لیں گے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان محمد یوسف کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کرنے کیلیے معاملات طے پاگئے ہیں،انھیں ایک سال کا کنٹریکٹ دیا جا رہا ہے، وہ اس سے قبل پشاور زلمی کی اکیڈمی میں جونیئرز کی کوچنگ کرچکے تاہم این سی اے سے باقاعدہ طور پر پہلی بار وابستہ ہوں گے،نجی مصروفیات ختم ہونے کے بعد یوسف چند روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نئے ٹیلنٹ اور بیٹنگ میں پاکستان کا مستقبل سمجھے جانے والے کھلاڑیوں کی رہنمائی کرنے میں خوشی محسوس کروں گا۔