خبرنامہ

چالیس سالہ انتظار ختم، 10 پاکستانی باکسر ورلڈ رینکنگ میں شامل

لاہور (ملت + آئی این پی) 40 سال بعد پاکستان باکسنگ کونسل کے تحت لڑنے والے دس پاکستانی باکسرز کو ورلڈ باکسنگ رینکنگ میں شامل کر لیا گیا ۔ ورلڈ باکسنگ رینکنگ میں شامل ہونے والے پاکستانی باکسرز میں پاکستان باکسنگ کونسل کے سیکرٹری عبدالرشید بلوچ، ذوالقرنین خان، مزمل عثمان، نادر بلوچ، محب علی، محمد اسلم اور دیگر شامل ہیں۔ ان کے ریکارڈ باکس ریک ڈاٹ کام پر پروفیشنل باکسرز کی لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں۔ ہارنے والوں میں نصیب اللہ، بشیر، رمیز، اسد اللہ اور دیگر شامل ہیں۔