اسلام آباد ۔ 16 اکتوبر (ملت + اے پی پی) چوتھا پرائم منسٹر کپ قومی ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ (آج) پیر سے اسلام آباد میں شروع ہوگا۔ آرگنائزنگ سیکرٹری بلال ستی نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے چھ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں لاہور، گجرانوالہ، اسلام آباد، بہاولپور، آزاد جموں وکشمیر اور پشاور شامل ہیں۔ ٹورنامنٹ کے دوران بہتر ین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں عالمی کپ کیلئے شامل کیا جائے گا۔ عالمی کپ آئندہ برس بھارت میں کھیلا جائے گا۔ واضع رہے کہ پہلے ٹورنامنٹ میں اسلام آباد، دوسرے میں گجرانوالہ اور تیسرے میں پشاور کی ٹیم کا چیمپیئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔