خبرنامہ

چین نے ایشیئن گیمز میں سونے کی تمغوں کی سنچری مکمل کر لی، چین مجموعی طور پر 219 تمغوں کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

جکارتہ ۔(ملت+اے پی پی) چین نے انڈونیشیا میں جاری اٹھارہویں ایشیئن گیمز میں سونے کی تمغوں کی سنچری مکمل کر لی، چین مجموعی طور پر 219 تمغوں کے ساتھ میڈلز ٹیبل پر ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا میں جاری میگا گیمز میں چینی ایتھلیٹس مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں مکمل طور پر چھائے ہوئے ہیں، چین گیمز میں 100 سے زائد سونے کے تمغے جیتنے والا پہلا ملک ہے اور اس نے مجموعی طور پر 219 تمغے جیت رکھے ہیں، چین نے سوئمنگ ایونٹس میں 19 طلائی، 17 چاندی اور 14 کانسی، ایتھلیٹکس میں 11 طلائی، 9 چاندی اور 8 کانسی، ووشو میں 10 طلائی اور 2 چاندی، روئنگ میں 9 طلائی اور ایک چاندی، آرٹسٹک جمناسٹکس میں 8 طلائی چاندی اور 5 کانسی، شوٹنگ میں8 طلائی، 5 چاندی اور 2 کانسی، ڈائیونگ میں 4 طلائی، فینسنگ میں 3 طلائی، 6 چاندی اور 2 کانسی، بیڈمنٹن میں 3 طلائی، ایک چاندی اور 2 کانسی، سائیکلنگ ٹریک میں 3 طلائی، ایک چاندی اور ایک کانسی، ریسلنگ میں 2 طلائی، تین چاندی اور ایک کانسی، کنوئے کایاک سپرنٹ میں دو طلائی اور دو چاندی، سائیکلنگ ماؤنٹین بائیک میں دو طلائی اور دو چاندی، کنوئے کایاک سلالم میں دو طلائی اور دو چاندی، ٹینس میں دو طلائی اور دو چاندی، برج میں دو طلائی اور ایک کانسی، باسکٹ بال 3×3 میں دو طلائی، آرٹسٹک سوئمنگ میں دو طلائی، ٹیبل ٹینس میں دو طلائی، تائیکوانڈو میں ایک طلائی، دو چاندی اور دو کانسی، کراٹے میں ایک طلائی اور دو چاندی، آرچری میں ایک طلائی اور دو کانسی، بیچ والی بال میں ایک طلائی، سائیکلنگ بی ایم ایکس میں ایک طلائی، واٹر پولو میں ایک طلائی، سپورٹ کلائمبنگ میں دو چاندی اور تین کانسی، گالف میں دو چاندی اور دو کانسی، سائیکلنگ روڈ میں ایک چاندی، ایکوئسٹرین میں ایک کانسی، رتھمکس جمناسٹکس میں ایک کانسی، سافٹ ٹینس میں ایک کانسی، سکیٹ بورڈ میں ایک کانسی اور سافٹ بال میں ایک کانسی کا تمغہ جیت رکھے ہیں۔