خبرنامہ

ڈبلیو ڈبلیو ای میں بروک لیسنر كی دھماكا خیز واپسی

لندن:(ملت+اے پی پی) سروائیور سیریز میں گولڈ برگ كے ہاتھوں محض ڈیڑھ منٹ میں شكست كے بعد بروک لیسنر كئی ماہ كی غیر حاضری كے بعد پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای میں واپس آئے اور کئی کھلاڑی ان کے غصے كا شكار بن گئے۔ گزشتہ شب را میں بروک لیسنر كی واپسی ہوئی اس دوران رومن رینز، سیٹھ رولنز اور سمیع زین ان كے غصے كا شكار بنے بروک لیسنر كی رنگ میں آمد اس وقت ہوئی جب وہاں رومن رینز، سیٹھ رولنز، كرس جیریكو، كیون اوئنز اور براؤن اسٹرومین ایک دوسرے كے خلاف بات كررہے تھے۔ اس موقع پر سمیع زین نے اسٹرومین پر پیچھے سے حملہ كیا جس كے بعد بروک لیسنر نے رنگ میں آكر میدان صاف كردیا اور آخر میں وہ تنہا وہاں كھڑے نظر آئے اس موقع پر براؤن اسٹرومین نے بروک لیسنر سے الجھنے سے گریز كیا تاہم یہ دونوں كچھ دیر تک ایک دوسرے كو گھورتے رہے جس سے لگتا ہے كہ بہت جلد ان دونوں كے درمیان میچ ہوسكتا ہے۔ بروک لیسنر اس وقت گولڈ برگ سے اپنی شكست كا انتقام لینا چاہتے ہیں جس كا اظہار ان كے منیجر پال ہے مین نے ایک انٹرویو كے دوران بھی كیا تھا وہ ایک دفعہ پہلے بھی رائل رمبل جیت چكے ہیں تاہم وہ اپنے كیریئر میں اب تک گولڈ برگ كو شكست نہیں دے سكے ہیں۔