خبرنامہ

ڈیرن براوو نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کی آٹھویں سنچری داغ دی

دبئی ۔ 18 اکتوبر (ملت + اے پی پی) ویسٹ انڈین ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیرن براوو نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں شاندار سنچری داغ دی، یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے، اس کے علاوہ براوو 9 برس بعد ملک سے باہر ٹیسٹ میچ کی چوتھی اننگز میں سنچری بنانے والے دوسرے ویسٹ انڈین بلے باز بن گئے ہیں، اس سے قبل 2007ء میں چندرپال نے اولڈ ٹریفورڈ ویسٹ انڈیز کی طرف سے چوتھی اننگز میں سنچری بنائی تھی۔ پاکستان کے خلاف کھیلے گئے تاریخی ڈے اینڈ نائٹ میچ کی دوسری اننگز میں براوو نے ڈٹ کر گرین شرٹس کے باؤلرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری مکمل کی، یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔ براوو 116 رنز بنا کر یاسرشاہ کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔