خبرنامہ

کابل میں افغان کرکٹر شاپورزدران فائرنگ حملے میں بال بال بچ گئے

کابل:(ملت+اے پی پی) افغانستان کے کرکٹر شاپورزدران کابل میں نامعلوم شخص کی فائرنگ سے بال بال بچ گئے۔
شاپور اپنے بھائی کے ہمراہ گھر کی جانب جارہے تھے کہ اچانک ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کردی، خوش قسمتی سے وہ اس کی زد میں آنے سے بچ گئے۔ ذرائع کے مطابق پہلے بھی زدران پر ایسا حملہ ہوچکا ہے، کسی بھی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔