خبرنامہ

کامران اکمل نے اپنی سلیکشن کو نئی زندگی ملنے کے مترادف قرار دیدیا

لاہور (ملت + آئی این پی) وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے قومی ٹیم کے لئے تربیتی کیمپ میں نام آنے کو نئی زندگی ملنے کے مترادف قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ انتھک محنت کا انعام ملا۔ دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے کیمپ میں نام آنے پر کامران اکمل خوشی سے نہال ہیں۔ واپسی کو انٹرنیشنل کیریئر کیلئے امید کی نئی کرن قرار دے دیا، کہتے ہیں سخت محنت اور لگن کا انعام ملا۔ 31 کرکٹرز میں منتخب کرنے پر کامران اکمل سلیکشن کمیٹی کے بھی شکرگزار ہیں۔ وکٹ کیپر بلے باز تین برس سے پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔ پشاور زلمی کے کامران اکمل 353 رنز بنا کر پی ایس ایل ٹو کے سب سے کامیاب بلے باز رہے تھے۔ انہوں نے وکٹوں کے پیچھے 12 شکار بھی کئے۔