خبرنامہ

کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: نیوزی لینڈ نے 7 وکٹ پر 260 رنز بنالئے

کرائسسٹ چرچ: (ملت+اے پی پی) نیوزی لینڈ نے بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ کے دوسرے روز کے اختتام پر 260 رنز بنالئے ہیں جبکہ اس کی 3 وکٹیں ابھی باقی ہیں۔ بنگلہ دیش کے خلاف آخری ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے دوسرے روز کھیل کے اختتام پر اپنی پہلی اننگز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 260 رنز بنا لئے۔ تجربہ کار بیٹسمین راس ٹیلر نے 77 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، اوپنر ٹام لیتھم نے 68 رنز بنائے، ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہنری نکولس 56 اور ٹم ساؤتھی 4 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ بنگلہ دیش کی جانب سے شکیب الحسن نے3، قمرالاسلام نے 2 جبکہ تسکین احمد اور مہدی حسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔