خبرنامہ

کراچی ،نمائشی میچز کیلئے ینگ آزاد فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا

کراچی (ملت آن لائن + آئی این پی) ینگ آذاد فٹ بال کلب کورنگی کے زیر اہتمام 2نمائشی فٹ بال میچ ابراہیم پلے گراؤنڈ کورنگی پر کھیلے جائیں گے ۔(کل) مورخہ 14اپریل پہلا نمائشی میچ ینگ آزاد بمقابلہ لانڈھی اسٹار فٹ بال کلب جبکہ دوسرا نمائشی میچ مورخہ 16اپریل بروز اتوار ینگ آزاد بمقابلہ سعودیہ اسپورٹس ملیر کے درمیان کھیلا جائیگا ۔ینگ آزاد فٹ بال کلب کورنگی کے جنرل سیکریٹری محمد رمضان پیر جی نے کھیلے جانے والے نمائشی میچز کے لئے ینگ آزاد فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا جس کے مطابق کیپٹن شاہد ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں عبداللہ ،شاہد علی ،محمد علی ،ذاہد رفیق ،محمد مسلم ،نور بشیر ،سعید ،فہد خان ،وسیم خان ،ولید خان ،وقاص ،اویس ،افضل اور اکبر شامل ہوں گے اس موقع پر رمضان پیر جی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انشا اللہ فٹ بال کھیل کی ترقی اور فروغ کے لئے ابراہیم پلے گراؤنڈ میں ترقیاتی کام مکمل ہونے پر ایک شاندار فٹ بال ایونٹ کا انعقاد کیا جائیگا ۔