خبرنامہ

کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا

دھواں:(اے پی پی) دھواں دھار بیٹنگ کے لیے مشہور ویسٹ انڈین کرکٹر کرس گیل نے ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کا اشارہ دے دیا ہے ۔ بھارتی اخبار کو ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا کہ ان کی ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی ممکن ہے ۔ اس حوالے سے بات چیت جاری ہے ، جلد فیصلہ ہو جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز قدرتی طور پر ٹی ٹوئنٹی کی ایک اچھی ٹیم ہے ۔ کریز پر صبر کا مظاہرہ نہ کرنے کی وجہ سے ہم ٹیسٹ کرکٹ کی اچھی ٹیم نہیں رہے ۔ کرس گیل کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی نے ٹیسٹ کرکٹ کا مزاج تبدیل کر دیا ہے ۔پہلے ٹیسٹ کے ایک دن میں 180 سے 200 رنز ہوتے تھے اب 300سے زائد رنز بنتے ہیں ۔ ڈیوڈ وارنر اور سہواگ جیسے کھلاڑی ٹیسٹ میں تیزی لائے ۔