فٹ بال کوچ :(اے پی پی) کرن الیاس اسپیشل چلڈرن کوچنگ کورس لیول ٹو کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئی ہیں ۔ اس سے قبل وہ اے لائسنس فٹ بال کورس کرنے والی پہلی خاتون بنی تھیں ۔ لاہور کی کرن الیاس فٹ بال کی اے لائسنس یافتہ کوچ ہیں ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون کوچ ہیں ۔ اب انہوں نے اسپیشل چلڈرن کوچنگ کورس لیول ٹو بھی کرلیا ہے ۔ کرن الیاس نے فیفا فٹ بال فار ہوپ کا یہ کورس سنگاپور سے پاس کیا ۔ کرن الیاس کا کہنا ہے کہ خصوصی بچوں کے لئے کام کر کے خاص سکون ملتا ہے ۔ اس کورس کی مدد سے جدید انداز سے خصوصی بچوں کی کوچنگ کر سکوں گی ۔ کرن الیاس خصوصی بچوں کی فٹ بال ٹیم کے ساتھ متعدد انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لے چکی ہیں ۔