خبرنامہ

کرکٹر محمد آصف کی والد ہ انتقال کر گئیں

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد آصف کی والدہ کا انتقال ہوگیا۔خاندانی ذرائع کے مطابق محمد آصف کی والدہ کا شیخو پورہ میں انتقال ہو گیا، وہ کچھ عرصے سے علیل تھیں، محمد آصف کا کہنا ہے کہ والدہ کی نماز جنازہ اور تدفین عصر کی نماز کے بعد شیخو پورہ میں ہی ہوگی اور انہیں آبائی علاقے میں سپرد خاک کیا جائے گا۔