کرکٹ میچ کے دوران پولیس اہلکار کا امپائر سے جھگڑا
ہالا:(ملت آن لائن) کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ نہ دینے پر پولیس اہلکار نے جھگڑے کے بعد امپائر کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا۔ ہالا کرکٹ گراؤنڈ میں مقامی نوجوانوں کی دو ٹیموں کے درمیان ہونیوالے کرکٹ میچ کے دوران آؤٹ کی کال نہ دینے پر میچ دیکھنے کیلیے گراؤنڈ میں موجود پولیس اہلکار حمیدر سموں نے امپائر عاقل ابڑو سے بدتمیزی کی، تلخ کلامی پر جھگڑے کے دوران دونوں نوجوان زخمی ہوگئے۔
بعدازاں ہالا پولیس امپائر عاقل ابڑوکو گرفتار کر کے تھانے لے گئی، گرفتاری کے خلاف رشتے دار ہالا تھانے پہنچے اور عاقل کی رہائی کا مطالبہ کیا، انھوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے تلاشی کے دوران نوجوان کے پرس میں موجود 3 ہزار روپے بھی چھین لیے ہیں۔
دریں اثنا ڈی آئی جی حیدرآباد جاوید عالم اوڈھو کے نوٹس لینے پر ہالا پولیس نے گرفتار امپائر کو رہا کر دیا تاہم ہالا پولیس نے نوجوان سے چینی رقم واپس نہیں کی۔