خبرنامہ

کرکٹ کے میدان کے بادشاہ سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی اننگز شروع کردی

ممبئی (ملت آن لائن + آئی این پی) سچن ٹنڈولکر نے گلوکاری کی نئی اننگز کا آغاز کردیا۔ مشہور بھارتی گلوکار سونو نگم کے ساتھ آواز کا جادو جگایا۔بھارتی کرکٹر اسٹار سچن ٹنڈولکر کرکٹ کے میدان کو خیر باد کہنے کے بعد اب گلوکاری کے میدان میں اپنا سکہ آزما رہے ہیں، سچن ٹنڈولکر نے مشہور بھارتی گلوکار سونو نگم کے ہمراہ ’کرکٹ والی بیٹ‘ گانا گنگنایا ہے۔ گانے کی کمپوزنگ مشہور بالی ووڈ کمپوزر انو ملک جبکہ کوریوگرافنگ کیلئے فرح خان کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔سچن ٹنڈولکر گلوکاری کی دنیا میں کتنی لمی اننگز کھیلتے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا یا پھر ان کے مداح کریں گے تاہم گلوکار سونو نگم کا کہنا ہے کہ سچن ٹنڈولکر بہت اچھے گلوکار ہیں اور ان کی آواز جادوئی ہے۔