خبرنامہ

کوہلی کرکٹ کے کرسٹیانو رونالڈو قرار

ممبئی:(ملت+اے پی پی) انگلینڈ کے سابق کپتان ناصرحسین نے بھارتی قائد ویرات کوہلی کو کرکٹ کا کرسٹیانو رونالڈو قرار دے دیا۔ کوہلی نے اتوار کو 122 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر پہلے ون ڈے میں اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ میچ کے بعد ناصرحسین نے کوہلی کی پرفارمنس کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح رونالڈو فٹبال میں اپنے جوہر دکھاتے ہیں ویسے ہی کوہلی کرکٹ کے رونالڈو ہیں۔